Saturday, April 20, 2024

فیصل صالح حیات ایشین فٹبال کلب کنفیڈریشن کے بلامقابلہ نائب صدر منتخب

فیصل صالح حیات ایشین فٹبال کلب کنفیڈریشن کے بلامقابلہ نائب صدر منتخب
April 6, 2019

کوالالمپور(92 نیوز)  فیصل  صالح حیات ایشین فٹبال کلب کنفیڈریشن کے بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہوگئے۔

فیصل صالح حیات ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے نائب صدر منتخب  ہونے والے پہلے پاکستانی بن  گئے، کوالالمپور میں ہونے والے اجلاس میں ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

اس حوالے سے فیصل  صالح حیات کا کہنا ہے کہ اے ایف سی کی نائب صدارت پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان فٹبال کی بہتری کیلئے  بھی ہر ممکن کردار ادا کروں گا ۔

 دوسری جانب سلمان بن ابراہیم الخلیفہ ایشین فٹبال کنفیڈریشن  کے دوبارہ صدر منتخب ہوگئے۔