Monday, September 16, 2024

فیصل سبزواری نے فاورق ستار کو ڈپٹی کنوینئر بننے کی پیشکش کردی

فیصل سبزواری نے فاورق ستار کو ڈپٹی کنوینئر بننے کی پیشکش کردی
February 12, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) فیصل سبزواری نے فاروق ستار کو ڈپٹی کنوینئر بننے  کی پیشکش کر دی ۔  92 نیوز کے پروگرا م میں ’’ ہو کیا رہا ہے ‘‘ میں فیصل سبزواری نے کہا کہ فاروق ستار بھائی ایم کیو ایم پاکستان کے رکن ہیں ۔

فیصل سبزواری نے پروگرام ’’ہو کیا رہ اہے ‘‘میں گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ اگر فاروق ستار کو کوئی عہدہ چاہئے تو تمام  ساتھی ان کے ساتھ بیٹھیں گے ، وہ ڈپٹی کنوینئر بن جائیں ۔

فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ ابھی خالد مقبول صدیقی موجود ہیں اور تنظیم کا اعتماد ان کو حاصل ہے ۔ پورے آئین میں اگر تحریر ہو کہ رابطہ کمیٹی رابطہ کمیٹی کا اجلاس نہیں بلا سکتی تو جو چور کی سزا وہ میری سزا ، میں اپنی اسمبلی کی رکنیت سے بھی ابھی مستعفی ہوتا ہوں اور زندگی بھر سیاست کرنے سے توبہ کرتا ہوں ۔