Monday, May 13, 2024

فیصل رضا عابدی کی بریت کیخلاف وفاق کی اپیل مسترد

فیصل رضا عابدی کی بریت کیخلاف وفاق کی اپیل مسترد
February 12, 2020
|اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے  عدلیہ مخالف بیانات کے کیس میں فیصل رضا عابدی کی بریت کے خلاف وفاق کی اپیل مسترد  کر دی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا ، وفاق نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی بریت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ ارجمند نے فیصل رضا عابدی کو بری کیا تھا، انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے پانچ مئی 2019 کو فیصلہ سنایا گیا تھا۔ ستمبر دوہزار اٹھارہ میں فیصل رضا عابدی کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔