Saturday, April 27, 2024

فیصل حسنین پی سی بی کے نئے چیف ایگزیکٹو مقرر

فیصل حسنین پی سی بی کے نئے چیف ایگزیکٹو مقرر
December 13, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) فیصل حسنین کو پی سی بی کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا گیا۔ جنوری 2022 میں باقاعدہ طور پر چارج سنبھالیں گے۔

فیصل حسنین برطانیہ کے ایک کوالیفائیڈ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور 35 سال سے زائد کا پیشہ ورانہ کیرئیر ہے۔ وہ آئی سی سی کے فنانشنل آفیسر اور زمبابوے کرکٹ بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔

پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ مجھے فیصل حسنین کی بطور چیف ایگزیکٹو پی سی بی تقرر کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے اور انہیں پاکستان کرکٹ فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

"فیصل عالمی کرکٹ میں ایک جانی پہچانی شخصیت ہیں اور کارپوریٹ گورننس، مالیاتی انتظام اور تجارتی ذہانت میں قابل اعتماد ہیں۔ میرے پاس پی سی بی کے لیے جو منصوبے ہیں، فیصل بالکل فٹ ہوں گے کیونکہ وہ اپنے وسیع تجربے اور علم کو بروئے کار لا کر پاکستان کرکٹ کو بڑا اور مضبوط بنانے کے اپنے تجارتی اور مالی مقاصد کو حاصل کرنے میں ہماری مدد کر سکتے ہیں۔

فیصل حسنین نے کہا ’’ میں پاکستان کرکٹ کی خدمت کرنے کا زندگی میں ایک بار اس موقع سے نوازا جانے پر فخر محسوس کرتا ہوں اور میری صلاحیتوں پر اعتماد کرنے پر پی سی بی کے چیئرمین اور بورڈ آف گورنرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

"میں پاکستان کرکٹ کے لیے چیئرمین پی سی بی کے وژن کو پورا کرنے، لاکھوں پرجوش پاکستانی کرکٹ شائقین کی توقعات اور خوابوں کو پورا کرنے اور اپنے موجودہ تجارتی شراکت داروں، آئی سی سی اور دیگر کرکٹ بورڈز کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے اور نئی کرکٹ کو فروغ دینے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہوں۔