Thursday, April 25, 2024

فیصل آباد کے تاجروں نے نیب آرڈیننس کو خوش آئند قرار دیدیا

فیصل آباد کے تاجروں نے نیب آرڈیننس کو خوش آئند قرار دیدیا
December 28, 2019
فیصل آباد (92 نیوز) حکومت کی طرف سے جاری کردہ آرڈیننس کے مطابق تاجروں اور بیورو کریسی کو نیب سے آزاد کر دیا ہے گیا ہے، اس بڑے حکومتی فیصلے کو فیصل آباد کے تاجروں نے خوش آئند قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ اس فیصلے سے کاروبار کو استحکام ملے گا۔ نیب اب تاجروں سے پوچھ گچھ نہیں کر سکے گا، نئے آرڈیننس کے ذریعے حکومت نے سروں پر لٹکی تلوار ہٹائی تو کاروباری طبقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، دکانداروں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور توقع ظاہر کی کہ اس اقدام سے کاروبار میں استحکام پیدا ہوگا۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ نیب کے بے جا مداخلت سے وہ کھل کر کاروبار نہیں کر پا رہے تھے،، جس سے کاروباری حالات مندی کا شکار تھے، نئے آرڈیننس نے ان کیلئے رزق کمانے کے دروازے کھول دئیے ہیں۔ کاروباری طبقہ اس حکومتی فیصلے سے خوش ہیں، کہتے ہیں کہ دیر آئے، درست آئے، اچھے فیصلوں کے مستقبل قریب میں اچھے نتائج ہی برآمد ہوں گے۔