Friday, April 26, 2024

فیصل آباد کنٹینرز آنرز ایسوسی ایشن نے بھی پہیہ جام ہڑتال کردی

فیصل آباد کنٹینرز آنرز ایسوسی ایشن نے بھی پہیہ جام ہڑتال کردی
January 6, 2020
فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد میں بھی کنٹینرآنرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کے حق میں پہیہ جام ہڑتال کردی ، ہڑتال کے باعث ڈیڑھ سو سے زائد کنٹینرز ڈرائی پورٹ اور ٹرمینل پر پھنس گئے ، مظاہرین نے دس نکاتی مطالبات منظور نہ ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان کا مانچسٹر کہلائے جانے والے صنعتی شہر فیصل آباد میں بھی کنٹینرزآنرز ایسوسی ایشن نے دس نکاتی مطالبات کے تحت پہیہ جام ہڑتال کردی ، ڈرائی پورٹ اور ٹرمینل سے ہڑتال کے باعث 150  سے زائد کنٹینر اندرون اور بیرون شہر روانہ نہ ہوسکے ، کنٹینرز مالکان کا کہنا تھا کہ حکومت ایکسل لوڈ پالیسی کا قانون فوری بحال کرے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ دنیاپور سے خانیوال، ملتان اور کوٹ سبزل بارڈز تک ڈکیتیوں کی بھرمار ہے گینگ راہ چلتے کنٹینر کو ڈی سیل کر کے مال اتار لیتے ہیں جبکہ پولیس مقدمات کے اندراج کیلیے رشوت طلب کرتی ہے کنٹینرز مالکان کہتے ہیں روٹ پرمٹ، لائسنس فیس میں کمی اور بھاری جرمانوں کا حکم واپس لینے  سمیت دیگر مطالبات تسلیم نہ ہونے تک پہیہ جام ہڑتال جاری رہے گی۔