Saturday, April 20, 2024

فیصل آباد میں معروف قوال شیر میانداد ڈکیتی مزاحمت کے دوران زخمی

فیصل آباد میں معروف قوال شیر میانداد ڈکیتی مزاحمت کے دوران زخمی
October 23, 2020
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں معروف قوال شیر میانداد ڈکیتی مزاحمت کے دوران زخمی ہو گئے جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ شیر میانداد گٹ والا میں قوالی کے پروگرام سے واپس جا رہے تھے کہ تعاقب کرنے والے مسلح موٹرسائیکل سواروں نے آفیسر کالونی کے قریب روک لیا۔ بیٹے کے مطابق ملزمان نے پہلے والد پر فائرنگ کی، بچانے کی غرض سے آگے بڑھا تو اس پر بھی فائر کھول دیا۔ واردات کے دوران ملزمان 2 لاکھ نقدی سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہو گئے۔ زخمی ہونے والے شیر میانداد کو پہلے ڈی ایچ کیو اسپتال اور آپریشن کے بعد لاہور منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے شیر میانداد کے بیٹے عبید علی خان کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ دوسری جانب آرپی او نے نوٹس لیتے ہوئے سی پی او سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔