Friday, March 29, 2024

بچوں سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا

بچوں سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا
November 13, 2019
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں بچوں سے زیادتی کرنے اور ویڈیو بنا کربلیک میل کرنے کا بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا ، ملزموں میں شامل خواتین بچوں کو ورغلاتیں  جبکہ زیادتی کے بعد اہلخانہ کو ڈرا دھمکا کر پیسے بٹورے جاتے ہیں ،  پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔ فیصل آباد  کے علاقے ٹھیکری والا میں بچوں سے زیادتی کا بڑا اسکینڈل منظرعام پر آگیا ، خواتین سمیت 7 سے زائد ملزمان پرمشتمل گروہ کے ارکان پہلے بچوں سے زیادتی کرتے پھر ویڈیو بنا کر اہلخانہ کو بلیک میل کرکے بھاری رقم وصول کرتے رہے ہیں ۔ ملزمان کے خلاف حال ہی میں ستمبر اور اکتوبر میں دو مقدمات بھی درج ہوئے۔ ملزمان کی جانب سے بچوں کے ساتھ زیادتی کی متعدد ویڈیوز منظر عام پر آگئیں، ذرائع کے  مطابق گروہ کا سرغنہ یاسر اس سے قبل 2017 میں بھی بدفعلی کے مقدمے میں نامزد رہا تاہم ملزمان نے متاثرین پردباؤ ڈال کر زبردستی صلح کروا لی۔ تھانہ ٹھیکری والا پولیس کے مطابق گروہ کے چار ارکان کوگرفتار کرکے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ معاملے میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔