Saturday, April 20, 2024

فیصل آباد میں بدفعلی کے بعد قتل 8 سالہ سعد کی نماز جنازہ ادا

فیصل آباد میں بدفعلی کے بعد قتل 8 سالہ سعد کی نماز جنازہ ادا
October 2, 2019
 فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں بدفعلی کے بعد قتل 8 سالہ سعد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ معصوم بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کا سلسلہ نہ رک سکا۔ فیصل آباد کے نواحی علاقے ترکھانی میں سفاک ملزم کی درندگی کا نشانہ بننے کے بعد قتل ہونے والے سعداللہ کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ جگر کا ٹکڑا ہمیشہ کیلئے کھو جانے پر غم سے نڈھال والدین کو قرار نہیں آ رہا اور وہ انصاف کی دہائی دے رہے ہیں۔ اسی گاؤں کا نوجوان قاسم ایک روز قبل سعد اللہ کو ورغلا کر اپنے ساتھ کھیتوں میں لے گیا اور  بدفعلی کے بعد درانتی سے اسکا جسم چیر پھاڑ دیا تھا۔  اہل علاقہ کے مطابق چالاک ملزم جرم سے بچنے کیلئے خود بھی بچے کی تلاش میں پیش پیش رہا۔ پولیس افسران کہتے ہیں کہ ملزم گرفتار اور مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ بچے کے والدین کو انصاف دلائیں گے۔ بچے کے دلخراش واقعے پر علاقہ کی فضا سوگوار رہی جبکہ والدین مطالبہ کرتے رہے کہ خدارا بچوں کے تحفظ اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ملزمان کو نشان عبرت بنایا جائے۔