Friday, April 26, 2024

فیصل آباد،گھریلو جھگڑے پر شوہر نے حاملہ بیوی کو جلا دیا

فیصل آباد،گھریلو جھگڑے پر شوہر نے حاملہ بیوی کو جلا دیا
May 9, 2018
فیصل آباد( 92 نیوز) فیصل آباد  میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے حاملہ بیوی کو جلا دیا ۔ ملزم نے کمرے میں بند کرکے بیوی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، آگ کے باعث خاتون کا جسم 70 فیصد جھلس گیا، آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او سی رپورٹ طلب کر لی۔ تھانہ ساندل کے علاقے 30 چک میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے طیش میں آکر بیوی کو جلا ڈالا، ملزم عارف نے حاملہ خاتون نگینہ کو کمرے میں بند کیا اور پھر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، آگ کے باعث خاتون بری طرح جھلس گئی جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کا جسم 70 فیصد تک جھلسنے کے باعث حالت تشویشناک کے تاہم جان بچانے کی کوششیں جاری ہیں ۔ آئی جی پنجاب عارف نواز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مفرور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا اور سی پی او اطہر اسماعیل سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔