Thursday, April 25, 2024

فیصل آباد:گندم خریداری کے معاملے پر حکومت ایک بار پھر کسانوں سے ہاتھ کرگئ

فیصل آباد:گندم خریداری کے معاملے پر حکومت ایک بار پھر کسانوں سے ہاتھ کرگئ
May 18, 2015
فیصل آباد(ویب ڈٰیسک)حکومت گندم خریداری کے معاملے میں کاشتکاروں سے پھر ہاتھ کر گئی ہے، کسان سے گندم کا دانہ دانہ خریدنے کا دعویٰ  کرنیوالی صوبائی حکومت نے خاموشی سے ہدف میں بیس فیصد تک کمی کردی ہے۔ پنجاب حکومت نے کاشتکاروں سے گندم کا دانہ دانہ خریدنے کا اعلان کرتے ہوئے فیصل آباد ڈویژن میں پانچ لاکھ چار ہزار میڑک ٹن گندم کی خرید کا ہدف مقررہ کیا، جو اب خاموشی سے کم کرکے چار لاکھ تین ہزار کر دیا، اور بیچارے کاشتکاروں کو بیوپاریوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔ گندم کی خرید کا ہدف کم کیے جانے کے بعد تمام مراکز سے کاشتکاروں میں باردانے کی تقسیم کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔ گندم کی خرید کا ہدف کم کیے جانے کی وجہ تو نہیں بتائی گئی، لیکن حکومت کے اس عمل سے کاشتکاروں کو پریشانی نے ایک بار پھر گھیر ضرور لیا ہے ۔ بلا آخر حکومت نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوسکے۔