Saturday, April 27, 2024

فیصل آباد،گرین اسکول سسٹم میں فن فیئر کا انعقاد

فیصل آباد،گرین اسکول سسٹم میں فن فیئر کا انعقاد
October 24, 2018
فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد میں  گرین اسکول سسٹم میں شاندار فن فیئر کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں کیلئے شاندار ٹیبلوز پیش کئے گئے ۔ ننھے منے طلبہ کی تفریح کیلئے جھولے اور کھانے پینے کی من پسند اشیاء کے اسٹالز بھی لگائے گئے۔ گرین اسکول سسٹم فیصل آباد میں ننھے طلباء کو  تفریح کا خوب موقع  ملا ، طلبہ نے فن فیئر میں جھولے جھول کر انجوائے کیا ، کسی نے جمپنگ کی تو کوئی سلائیڈز کا دیوانہ رہا ۔طلباء نے موقع ملنے پر دل کھول کر مستی کی اور کہا ایسے فن فیئر بار بار ہونے چاہئیں ۔ پتلی تماشہ اور میوزک شو کو شرکاء نے خوب سراہا جبکہ طلباء شاندار میجک شو سے بھی محظوظ ہوتے رہے، ادارے کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ طلباء کیلئے ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد بے حد ضروری ہے۔ فن فیئر میں ہونے والی شاندار پرفارمنس سے بچوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ پھول جیسے ننھے طلباء نے جہاں جھولے جھول کر خوشیاں منائیں، وہیں میوزک اور شاندار پرفارمنس نے ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔