Thursday, April 18, 2024

فیصل آباد:کینال پارک کے چڑیا گھر میں جانوروں کی حالت زار

فیصل آباد:کینال پارک کے چڑیا گھر میں جانوروں کی حالت زار
May 12, 2015
فیصل آباد(ویب ڈیسک)جانور تو بے زبان ہوتے ہیں اور اپنی تکلیف کا اظہار بھی نہیں کر سکتے، لیکن لگتا ہےکہ ان کے سرکاری ذمہ داران شائد بے ضمیر ہوتے ہیں جو ان کا کھانا بھی نہیں چھوڑتے، فیصل آباد کے کینال پارک میں موجود چھوٹے سے چڑیا گھر میں جانور بیچاروں کی حالت ناگفتہ بہ ہے ۔ پاپڑ کھاتے خرگوش ، پتے چباتے بندر ،بھوک سے نڈھال شاہی گھوڑے بلبلاتی بطخیں اور شتر مرغ یہ جانور کسی قحط زدہ علاقے کے نہیں بلکہ کینال پارک میں چڑیا گھر کے ہیں ، یہاں نایاب پرندے بھی ہیں اور جانور بھی  یہاں آنے والے ان کی حالت زار دیکھ کر انتظامیہ کو کوستے ہیں کہ کچھ تو ان پر رحم کریں۔ مناسب دیکھ بھال اور خوارک نہ ملنے کی وجہ سے بہت سے پرندے موت کا شکار ہو چکے ہیں جو باقی بچے وہ بھی لڑکھڑاتے پھر رہے ہیں، نگران عملہ کا کہنا ہے وہ  کئی بار انتظامیہ کو لکھ چکے مگر کوئی جواب نہیں ملتا۔ جانوروں اور پرندوں کی خوراک کے لیے ملنے والے فنڈز کن کی جیبوں میں جاتے ہیں یہ تو پتہ نہیں مگر ان بے زبانوں کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے وہ قابل رحم ہے۔ شہر کے اس اکلوتے اور چھوٹے سے چڑیا گھر میں قیمتی جانور تو موجود ہیں لیکن ان کی حالت بتاتی ہے ان کے کھانے کے لیے ملنے والا فنڈ کوئی اور ہی کھا جاتا ہے ۔ 3 5 6