Wednesday, April 24, 2024

فیصل آباد،چنیوٹ اورسرگودھا میں زلزلے کے جھٹکے

فیصل آباد،چنیوٹ اورسرگودھا میں زلزلے کے جھٹکے
January 8, 2017

فیصیل آباد(92نیوز)فیصل آباد، چنیوٹ ،میانوالی اور سرگودھا  کے گردونواح میں زلزلے کےشدید  جھٹکےمحسوس کئے گئے ہیں ۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتےہوئے گھروں اوردکانوں  سے باہر نکل آ ئے۔ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 58 کلومیٹر زیر زمین  تھی ۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز نور پور تھل سے 19 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔