Friday, March 29, 2024

فیصل آباد:پانی کی آلودگی جانچنےوالی لیبارٹری غیرفعال،عوام گندہ پانی پینے پر مجبور

فیصل آباد:پانی کی آلودگی جانچنےوالی لیبارٹری غیرفعال،عوام گندہ پانی پینے پر مجبور
January 7, 2017

 فیصل آباد(92نیوز)صنعتی شہر فیصل آباد میں پانی کی آلودگی جانچنا مشکل ترین مرحلہ بن گیا، پاکستان کونسل کی بنائی گئی پانی کے وسائل کی تحقیقاتی لیب ایک سال سےغیرفعال ہے جبکہ لیبارٹری میں پانی ٹیسٹ ہوا نہ ہی آلات اپنی اصلی حالت میں  ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کونسل آف ریسرچ کی جانب سے پانی کی آلودگی جانچے، واٹرشیڈ مینجمنٹ اور پانی کے وسائل میں بہتری کے لیے بنائی گئی صنعتی شہر فیصل آباد میں  لیب ایک سال سے غیرفعال ہے 12 افراد کا عملہ تو تعینات ہے مگر وہ لیب میں آنے کی زحمت کم ہی کرتا ہے جبکہ لیب کے آلات ناکارہ ہو چکے ہیں۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے زیر اہتمام چلنے والی اس لیب میں ایک سال سے کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا، سرکار کی جانب سے دی گئی گاڑی کھڑی کھڑی ناکارہ ہو چکی ہےجبکہ بجلی کا ٹرانسفارمر بھی  چوری ہو چکا ہے۔ لیب غیر فعال ہونے کی وجہ سے پانی کی آلودگی جانچنے کے لیے کوئی بھی ریسرچ نہیں ہو رہی ہے جبکہ اعلی حکام نے بھی اس معاملے پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔