Sunday, September 8, 2024

فیصل آبادمیں کارشو،کلاسیکل اورجدیدگاڑیاں شہریوں کی توجہ کامرکز

فیصل آبادمیں کارشو،کلاسیکل اورجدیدگاڑیاں شہریوں کی توجہ کامرکز
April 5, 2015
فیصل آباد(ویب ڈیسک)فیصل آباد میں کار شو میں کلاسیکل گاڑیوں کے ساتھ جدید قسم کی گاڑیاں بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ تفصیلات کے مطابق اقبال اسٹیڈیم میں ہونے والے آٹو شو میں جدید اور خوبصورت گاڑیوں کے ساتھ ساتھ پرانی گاڑیوں  بھی رکھی گئیں۔ پرانی گاڑیوں میں جدید سہولیات تو میسر نہیں مگر بناوٹ دلکشی اور مضبوطی کے لحاظ سے یہ اپنی مثال آپ ھیں۔ کار شو میں پرانی گاڑیوں وینٹیج ، 1931 ماڈل کی فورڈ اور آسٹن گاڑیاں بھی اپنے جلوئے بکھیرتی رہیں قدیم گاڑیوں کے مالکان کا کہنا ھے کہ پرانی گاڑیاں رکھنا ان کا شوق ھے۔ آٹو شو میں گاڑیوں کے علاوہ ہیوی بائیکس بھی موجود تھیں جو نوجواںوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی اور نوجواں ہیوی بائیکس کی تصویر بنانے میں مصروف رہے ۔ آٹو شو میں مختلف شہروں سے آنے والے بائیکرز نے آٹو شو کے انقعاد کو خوب سراہا ۔ آٹو شو میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی  خوب دلچسپی لی شہریوں نے  اس طرح کے  کار شوز کے زیادہ سے زیادہ انقعاد کرنے پر زور دیا۔ اس طرح کے ایونٹس سے جہاں پرانی اور منفرد گاڑیاں رکھنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے وہیں لوگوں کے لئے بھی تفریح کے مواقع میسر ہوتے ہیں کیمرہ مین علی رضا کے ساتھ بلال سکندر نائنٹی ٹو نیوز فیصل آباد