Wednesday, April 24, 2024

فیصل آباد،فائرنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنیوالے 3 نوجوان گرفتار

فیصل آباد،فائرنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنیوالے 3 نوجوان گرفتار
October 27, 2018
فیصل آباد ( 92 نیوز) سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش اور فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کرنے کا منفی رجحان پروان چڑھنے لگا ، فیصل آباد میں ایک ہفتے کے دوران تین نوجوانوں کو فائرنگ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ سوشل میڈیا پرڈان بننے یا خطرناک نظر آنے کی خواہش میں  3 نوجوان قانون کی گرفت میں آگئے ۔ پولیس نے زربت خان نامی نوجوان کو نگہبان پورہ،جمال ہندل کو منصورہ آباد اور حسن نامی نوجوان کو شیخ کالونی سے گرفتار کیا اور مقدمات بھی درج کر لیے،پولیس کے مطابق نوجوان علاقے میں فائرنگ کر کے خوف ہراس پھیلاتے تھے۔ فائرنگ کرنے اور اسلحہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر اپ لوڈ کرنے کے منفی رجحان میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کی روک تھام کے لئے سائبر کرائم سیل کا فعال ہونا نہایت ضروری ہے ۔