Friday, March 29, 2024

فیصل آباد:زرعی یونیورسٹی میں جشن بہاراں

فیصل آباد:زرعی یونیورسٹی میں جشن بہاراں
March 21, 2015
فیصل آباد(92نیوز)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں جشن بہاراں کے سلسلے میں نیزہ بازی کے تین روزہ مقابلے شروع ہو گئے ہیں۔ ان مقابلوں میں ملک بھر سے سات سو نیزہ باز حصہ لے رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جشن بہاراں کے سلسلے میں زرعی یونیورسٹی میں مختلف تقربیات منقعد کی جا رہی ہیں دلچسپ کھیل نیزہ بازی کے مقابلے بھی جاری ہیں جن میں ملک بھر سے سات سو گھڑ سوار حصہ لے رہے ہیں۔ رنگ برنگی پو شاکوں  میں ملبوس شاہ سواروں نے اپنی مہارت کے ایسے جوہر دکھائے کہ شائقین داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔ دوڑ سے قبل دوڑنے کی تیاری، پھر برق رفتاری سے کلہ اکھاڑنا، یہ مناظر دیکھ کر شائقین کا جوش بھی قابل دید تھا۔ گھڑسواروں کی ٹھیک ٹھیک نشان بازی سے شائقین لطف اندوز ہو رہے ہیں نیزہ بازی کے یہ مقابلے تیئس مارچ تک جاری رہیں گے۔