Wednesday, May 1, 2024

فیصل آباد،جنرل اسپتال غلام محمد آباد کا خاکروب ای سی جی اسپیشلسٹ بن گیا

فیصل آباد،جنرل اسپتال غلام محمد آباد کا خاکروب ای سی جی اسپیشلسٹ بن گیا
May 7, 2018
فیصل آباد ( 92 نیوز) پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ترقی کی انوکھی مثالیں قائم ہونے لگیں، جنرل اسپتال غلام محمد آباد میں انتظامیہ نے خاکروب کو ای سی جی اسپیشلسٹ بنا دیا، خاکروب ہاتھ میں موبائل پکڑے ویڈیو کی مدد سے روزانہ درجنوں ای سی جی ٹیسٹ کرتا ہے۔ وزیر اعلی شہباز شریف یوں تو پنجاب میں ترقی کی خوب مثالیں دیتے ہیں مگر فیصل آباد کے جنرل اسپتال میں یہ ترقی اس وقت کھل کر سامنے آ گئی جب کئی سینئر ڈاکٹرز کی موجودگی کے باوجود ایک خاکروب نے ای سی جی اسپیشلسٹ کا کام شروع کر دیا۔ ہاتھ میں موبائل فون تھامے خاکروب محسن تندہی کے ساتھ ویڈیو کی مدد سے ای سی جی کرتا پایا گیا۔ اسپتال میں دل کے مریضوں سے ہونے والے کھلواڑ میں انتظامیہ بھی برابر کی شریک ٹھہری، جب ہی تو کسی میڈیکل آفیسر کے بجائے ایک خاکروب کو ای سی جی پر تعینات کر دیا۔ اسپتال کے سربراہ نے غلطی ماننے کی بجائے غفلت چھپاتے ہوئے ٹرینڈ اسٹاف کی کمی کو واقعہ کی وجہ قرار دے دیا۔ چینل 92 نیوز پر خبر نشر ہوئی تو ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کلرک کو معطل کر دیا اور سینئر افسران پر مشتمتل دو رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔