Saturday, April 20, 2024

فیصل آباد۔جعلی ادویات کی فروخت پر پانچ افراد گرفتار

فیصل آباد۔جعلی ادویات کی فروخت پر پانچ افراد گرفتار
March 4, 2015
  فیصل آباد(ویب ڈیسک )فیصل آباد میں وزیر اعلیٰ  پنجاب کی خصوصی ٹیم نے میڈیسن مارکیٹ میں چھاپہ مار کر بڑے پیمانے پر فروخت ہونیوالی جعلی ادویات پکڑلیں۔ جعلی ادویات فروخت کرنے والے  پانچ افراد کو گرفتار  بھی کرلیا گیا ۔   ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر خواجہ عمران نذیرکی سربراہی میں لاہور سے آنیوالی ٹیم نے چنیوٹ بازار کی میڈیسن مارکیٹ میں چھاپہ مارا اور بڑے پیمانے پر جعلی ادویات کی فروخت کا دھندہ کرنیوالے پانچ افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں جعلی ادویات قبضہ میں لے لیں خصوصی ٹیم کی کارروائی کے دوران ایک ڈرگ انسپکٹر نے ایک سٹور کے سیل مین کو معمولی سی مزاحمت پر خوب تشدد کا نشانہ بنایا اور اس دوران وزیر اعلیٰ  کے مشیر خاموشی سے تماشہ دیکھتے رہے