Thursday, April 18, 2024

فیصل آباد،الائیڈ اسپتال سے اغوا ہونیوالا نومولود بازیاب،اغواکار خاتون گرفتار

فیصل آباد،الائیڈ اسپتال سے اغوا ہونیوالا نومولود بازیاب،اغواکار خاتون گرفتار
December 11, 2018
فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آبادکےالائیڈ اسپتال سے اغوا ہونے والے نومولود کو بازیاب کرا لیا گیا۔ پولیس نے اغواکار خاتون اور سہولت کار رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے بچےکو ورثا کے حوالے کردیا۔ تھانہ سول لائن پولیس نے الائیڈ اسپتال سے اغوا ہونے والے بچے کو ستیانہ سے بازیاب کرایا ، کارروائی کے دوران اغواکار خاتون اور سہولت کار رکشہ ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے بچے کو ورثا کے حوالے کردیا جبکہ گرفتارملزموں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ سے ملزمہ خاتون نے الائیڈ اسپتال کے آمنہ وارڈ سے چار روز کے بچے کو اغوا کیا تھا جس کے خلاف ورثانے احتجاج بھی کیا تھا۔