Monday, May 6, 2024

فیصل آباد ، یارن مارکیٹ میں مقامی دھاگے کی قیمت میں خودساختہ اضافہ

فیصل آباد ، یارن مارکیٹ میں مقامی دھاگے کی قیمت میں خودساختہ اضافہ
October 20, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) ڈالر کی قیمت میں اضافے کو جواز بنا کر یارن مارکیٹ فیصل آباد میں صنعتکاروں نے مقامی دھاگے کی قیمت میں خودساختہ اضافہ کر دیا۔ اس پر پاور لوم مالکان تِلملا اٹھے اور بطور احتجاجاً دو دن کیلئے فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ مارکیٹ میں 40 سنگل دھاگے کا تھیلا دو ہزار اضافے کے ساتھ 18 ہزار 500 روپے کا ہو گیا۔ دیگر اقسام کے دھاگوں کی قیمت بھی بڑھا دی گئی۔ فیکٹری مالکان کہتے ہیں کہ مقامی دھاگے کا ڈالر کی قیمت سے کیا لین دین۔ اس طرح پاور لوم انڈسٹری تباہ ہو جائے گی۔ فیکٹریاں کو تالے پڑ گئے تو لاکھوں مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو جائیں گے۔ مسائل کی دلدل میں گھری پاور لوم انڈسٹری کو ڈالر کی اونچی اڑان لے ڈوبی۔ دھاگے کی بڑھتی قیمتوں نے انڈسٹری کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا۔