Tuesday, April 30, 2024

فیصل آباد : گھریلو جھگڑے پر ماں نے بیٹیوں کو زہر دیدیا‘ 2 دم توڑ گئیں

فیصل آباد : گھریلو جھگڑے پر ماں نے بیٹیوں کو زہر دیدیا‘ 2 دم توڑ گئیں
December 17, 2015
فیصل آباد (92نیوز) فیصل آباد میں گھریلو تنازع پر ماں نے تین بیٹیوں کو زہر دے دیا‘ دو بیٹیاں ہسپتال میں دم توڑ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مکوانہ میں خاتون عائشہ نے اپنی تین بیٹیوں کو زہریلی گولیاں کھلا دیں اور خودبھی نگل گئی۔ اس واقعے کی وجہ شوہر سے جھگڑا بتائی جا رہی ہے جس پر عائشہ نے اپنے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی مارنے کا اقدام اٹھایا۔ خاتون نے گندم میں رکھنے والی گولیاں بیٹیوں کو کھلا کرخود بھی کھا لیں جس کے بعد آٹھ ماہ کی فاطمہ نور، چھ برس کی بسمہ اور بارہ سال کی سحربانو کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے چاروں کو بچانے کی ہرممکن کوشش کی مگر چھ گھنٹے بعد ننھی فاطمہ نور اور بسمہ موت کی وادی میں اتر گئیں۔ بچیوں کے والدعباس‘ جو فرنیچر کا کام کرتا ہے‘ کا کہنا ہے کہ کام پر جانے سے قبل عائشہ سے گھر کے اخراجات پر تلخ کلامی ہوئی اور اسے کہا کہ معاملات بہتر ہو جائیں گے۔ شام کو بات ہوگی مگر عائشہ نے انتہائی قدم اٹھا لیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون عائشہ اور اس کی بارہ سالہ سحربانو کی حالت خطرے سے باہر ہے۔