Friday, May 3, 2024

فیصل آباد ، گھر سے خاتون اور محلہ دار نوجوان کی لاش برآمد

فیصل آباد ، گھر سے خاتون اور محلہ دار نوجوان کی لاش برآمد
April 22, 2019

فیصل آباد ( 92 نیوز ) فیصل آباد  میں گھر سے چار بچوں کی ماں اور اس کے محلے دار نوجوان کی لاشیں ملیں، پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔

فیصل آباد سرگودھا روڈ پر چار بچوں کی ماں خورشید بی بی اور اس کے محلے دار نوجوان کی لاشیں ملیں، کاشف کے گلے میں پھندہ اور لاش پنکھے سے جھول رہی تھی۔

بیٹے کے مطابق اس کا باپ اختر ایک سال سے ناراض تھا وہ ملتان میں رہتا ہے جبکہ قتل ہونے والا شخص ان کا کچھ نہیں لگتا۔

پولیس موقع پر پہنچی شواہد اکٹھے کیے اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

اہلیان محلہ کے مطابق مقتول کاشف کا مقتولہ کے گھر آنا جانا تھا جو اس کے شوہر کو گوارہ نہیں تھا۔

لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔