Thursday, May 2, 2024

فیصل آباد : گورنر پنجاب کی مدینہ ٹیچنگ ہسپتال آمد‘ شعبہ ریڈیا لوجی کا افتتاح

فیصل آباد : گورنر پنجاب کی مدینہ ٹیچنگ ہسپتال آمد‘ شعبہ ریڈیا لوجی کا افتتاح
September 19, 2016
فیصل آباد (92نیوز) دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے پانچویں کانووکیشن کے موقع پر گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے مدینہ ٹیچنگ ہسپتال میں شعبہ ریڈیالوجی کا افتتاح کیا اور صحت کی سہولیات کی تعریف کی۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں قائم مدینہ ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور شعبہ ریڈیالوجی کا افتتاح کیا۔ گورنر پنجاب ہسپتال کے مختلف شعبوں میں بھی گئے۔ انہوں نے غریب اور مستحقین کیلئے مفت صحت کی سہولیات کی تعریف کی اور انسانیت کی خدمت کرنے پر مدینہ فاونڈیشن کے کردار کو خوب سراہا۔