Monday, September 16, 2024

فیصل آباد ، گوبند پورہ میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک

فیصل آباد ، گوبند پورہ میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک
March 24, 2018

 فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں گلبرگ کے علاقہ محمد پورہ میں پولیس مقابلہ کے دوران ایک اے ایس آئی شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہو گئے ۔

 پولیس کے مطابق ملزمان محمد پورہ میں واقع ایک موبائل ٹاور سے بیٹریاں چوری کر رہے تھے کہ گلبرگ پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔

 ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی شفقت علی شہید جبکہ اے ایس آئی لیاقت علی زخمی گیا ۔

 پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہو گئے جن کی شناخت افضل او زاہد کے نام سے ہوئی ۔

 پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کا تعلق ضلع پاکپتن سے ہے جبکہ ملزمان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔