Thursday, March 28, 2024

فیصل آباد ، گزشتہ رات سے لا پتہ 15سالہ طالبعلم مبینہ زیادتی کے بعد قتل

فیصل آباد ، گزشتہ رات سے لا پتہ 15سالہ طالبعلم مبینہ زیادتی کے بعد قتل
January 10, 2018

فیصل آباد ( 92 نیوز ) فیصل آباد میں گزشتہ رات سے لاپتہ 15 سالہ طالب علم کو مبینہ اخلاقی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ مقتول کے گلے پر رسی سے دبانے کے نشان موجود ہیں ۔ مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ میرے لخت جگر کیساتھ بد اخلاقی کی گئی ہے ۔ فیضان کی  میت کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

 ڈجکوٹ میں پیش آنے والے اندوہناک واقعے سے انسانیت بھی شرما گئی ۔  نواحی گاوں 243 ر  ب میں نامعلوم افراد نےدسویں جماعت کے طالبعلم کو مبینہ ذیادتی کے بعد قتل کر دیا ۔

 گزشتہ رات لاپتہ ہونے والے 15 سالہ فیضان کی لاش گاوں کے قریب مٹی میں دبی پائی گئی ۔ لخت جگر کی موت کی خبر سنتے ہی والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی ۔

15 سالہ فیضان 6 بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا ، اطلاع ملنے پر پولیس نے لڑکے کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے دیہی صحت مرکز ڈجکوٹ منتقل کر دی  جہاں پوسٹمارٹم کرنے والے ڈاکٹر خالد اقبال کے مطابق مظلوم فیضان کو نہ صرف زیادتی کا نشانہ بنایا گیا بلکہ ہاتھوں اور پاوں پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں ۔

پولیس نے فیضان کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔  جبکہ فیضان کے والد شبیر حسین کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے شک کی بنیاد پر تین افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے ۔