Sunday, September 8, 2024

فیصل آباد : گاڑی روکنے پر وکیلوں نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد : گاڑی روکنے پر وکیلوں نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
August 29, 2015
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں وکلاء گردی کا ایک اورکیس سامنے آگیا وکیل کی گاڑی ٹریفک وارڈن نے روکی تو وکلاء نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اورپھر بار روم میں لے گئے، جہاں سے اسے ایک گھنٹے بعد بازیاب کرایا جاسکا۔ تفصیلات کےمطابق یہ مناظر ہیں فیصل آباد کے کچہری بازار چوک کے جہاں وکلاء گردی کی ایک اور مثال تب سامنے آئی جب ٹریفک وارڈن کے روکنے پر وکیل نے گاڑی نہ روکی اور سگنل توڑا۔ اس کے بعد کیا تھا قریب موجود کچہریوں سے وکیلوں کا ٹولہ نمودار ہوا جس نے وارڈن کو تھپڑوں ، مکوں سے خوب سبق سکھایا۔ ٹریفک وارڈ ن کو گھسیٹتے ہوئے مشتعل وکیل بار روم لے گئے جہاں اسے مزید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر وکلا ء کی جبری حراست سے ٹریفک وارڈن کو بازیاب کرا لیا جبکہ تھانہ ریل بازار میں وکلاء گردی کے خلاف درخواست بھی دائر کرا دی گئی ہے۔