Monday, May 20, 2024

فیصل آباد کے چلڈرن اسپتال میں پچھلے پانچ ماہ میں زیرعلاج 70 بچےفوت ہوئے

فیصل آباد کے چلڈرن اسپتال میں پچھلے پانچ ماہ میں زیرعلاج 70 بچےفوت ہوئے
October 6, 2017

فیصل آباد (92 نیوز) چلڈرن اسپتال میں زیرعلاج بچوں کی شرح اموات میں دن بہ دن اضافہ ہونے لگا ہے۔ اسپتال کا فیزون مکمل ہو چکا لیکن بنیادی سہولیات نہ ہونے پر بچوں کے علاج میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
اسپتال میں ایک بھی وینٹی لیٹر موجود نہیں جبکہ انکوبیٹر کی تعداد صرف پانچ ہے۔ جس سے مریض بچوں کی شرح اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
پانچ ماہ میں وارڈ میں زیرعلاج ستر بچے موت کی آغوش میں چلے گئے ہیں جبکہ ایک سو تینتالیس بچوں کو دیگر اسپتالوں میں ریفر کیا گیا ہے۔