Tuesday, May 7, 2024

فیصل آباد کے محنت کش کے نام پر متعدد اکاؤنٹس،کروڑوں کی ٹرانزیکشنز کا انکشاف

فیصل آباد کے محنت کش کے نام پر متعدد اکاؤنٹس،کروڑوں کی ٹرانزیکشنز کا انکشاف
November 10, 2018
فیصل آباد ( 92 نیوز ) فیصل آباد میں معمولی اجرت پر کام کرنے والا مزدور پانچ کروڑ روپے کا مالک نکلا ، محنت کش نے چار مختلف بینکوں میں اکاؤنٹ بھی کھلوا رکھے ہیں ، جن میں دو سال کے دوران کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز کی گئیں ۔ ملک میں جعلی اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے نکلنے کا سلسلہ جاری  ہے ،  فالودے   اور  رکشے  والے کے  بعد فیصل آباد میں مزدور کے اکاؤنٹ سے پانچ کروڑ روپے نکل آئے ۔ وسیم فیصل آباد کی سوترمنڈی میں دیہاڑی دار ہے مگر اُس کے اکاؤنٹ سے پانچ کروڑ نکلے تو ایف بی آر  والے بھی چونک گئے ۔ بات صرف اکاؤنٹ تک ہی ختم نہیں ہوئی ، ایف بی آرزرائع کے مطابق محنت کش نے فرضی ناموں سے چار کمپنیاں بھی بنا رکھی ہیں ، جن میں 1485 ملین روپے ٹیکس فراڈ میں ملوث کمپنی بھی شامل ہے۔ ایف بی آر نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے  محنت کش وسیم اور تمام بینکوں کے مینجرز کو  ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ ادھر لوگوں کے اکاؤنٹ خالی کرنے والے مافیا کی کارروائیاں بھی جاری ہیں ، جعلسازوں نے پاکپتن کے سرکاری اسکول ٹیچر کے سیلری اکاؤنٹ سے2 لاکھ  روپے سے زائد چرا لئے، جعلسازوں نے عبدالغفار سے بینک کا نمائندہ بن کر ڈیٹا حاصل کیا۔ دوسری طرف مالیاتی اداروں پر سائبر حملوں کے بعد ایف آئی اے نے سائبر حملے روکنے اور انویسٹی گیشن کی صلاحیت بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا، سسٹم اپ گریڈ کرنے کے لئے ایف آئی اے نے پیشکش طلب کرلی۔