Sunday, May 19, 2024

فیصل آباد کے صنعتکاروں نے منی بجٹ کو خوش آئند قرار دیدیا

فیصل آباد کے صنعتکاروں نے منی بجٹ کو خوش آئند قرار دیدیا
January 24, 2019
فیصل آباد( 92 نیوز) فیصل آباد کے صنعت کاروں نے وفاقی حکومت کے منی بجٹ  کو انڈسٹری کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے۔ وفاقی حکومت کےتیسرے  بجٹ کو  فیصل آباد کے صنعت کاروں نے خوب سراہا اور انڈسٹری کو بہتری کی جانب گامزن کرنے میں سنگ میل قرار دیا۔ صنعت کار کہتے ہیں کہ فائلرز کیلئے بنکوں میں ود ہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ، اور راء میٹریل پر ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ زرعی قرضوں پر ٹیکس میں کمی ، صنعتوں کیلئے گرین فیلڈ ڈیوٹی فری اور مشینری درآمد کو پانچ سال کیلئے ٹیکس فری کرناانڈسٹری کی بحالی کیلئے مثبت قدم ہے۔ وزیر خزانہ کی تقریب بجٹ کم اور مراعاتی پیکیج زیادہ تھی۔ صنعت کار کہتے ہیں کہ وفاقی بجٹ سے ٹیکسٹائل کو بھرپور سپورٹ ملی، امید ہے کہ پاکستان بین الاقوامی منڈیوں میں اپنی کھوئی شناخت جلد بحال کر سکے گا۔