Monday, May 20, 2024

فیصل آباد کے صنعتکار اور تاجر مشکلات سے دوچار

فیصل آباد کے صنعتکار اور تاجر مشکلات سے دوچار
October 6, 2017

فیصل آباد (92 نیوز) ملکی معشیت کو مضبوط ، مستحکم اور فائدہ پہنچانے والی ویلیو ایڈیڈ انڈسٹری اس وقت مسائل کے بھنور میں پھنسی ہوئی ہے۔ حکومتی ناقص پالیسیوں نے صنعتی پہیے کو جام کر رکھا ہے جس کے باعث فیصل آباد کے صنعتکار اور تاجر مشکلات سے دوچار ہیں۔
انڈسٹری کا پہیہ چلے گا تو معیشت مضبوط ہو گی۔ اس حقیقت کو کون جھٹلا سکتا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ حکومت عدم توجہی نے اس پہیے کو بریک لگا رکھی ہے۔ ویلیو ایڈیڈ انڈسٹری شدید بحران سے دو چار ہے۔ جننگ ، سپینگ ، ویونگ یا پھر کسی بھی ویلیو ایڈیڈ ڈیپارٹمنٹ کو دیکھ لیں مسائل نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ صنعتکار اب انڈسٹری بند کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
مجموعی برآمدات میں پچیس فیصد حصہ ڈالنے والا صنعتی شہر اس بحران میں سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔ پاکستان روئی پیدا کرنیوالا دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے لیکن یہاں کاٹن سے بنی اشیاء مہنگی بن رہی ہیں۔
صنعت کاروں کا کہنا کہ گیس اور بجلی کی قیمتیں سستی پیداوار میں بڑی رکاوٹ ہیںِ جس سے ان کا منافع بھی کم ہو گیا ہے۔ )
انڈسٹری کو بچانے کیلئے حکومت نے کئی بار فنڈز دینے کا اعلان کیا لیکن یہ باتیں سرکار کے خالی دعوؤں کی حد تک محدود رہیں۔
ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی سمجھی جانیوالی ویلیو ایڈڈ انڈسٹری شدید بحران سے دوچار ہے لیکن حکومت کی طرف سے ڈوبٹی ناؤ نہ بچانا ملکی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹے ہے۔