Tuesday, May 14, 2024

فیصل آباد کے دو ننھے گائیک راتوں رات سپر اسٹار بن گئے

فیصل آباد کے دو ننھے گائیک راتوں رات سپر اسٹار بن گئے
December 10, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد کے دو ننھے گائیک راتوں رات سپر اسٹار بن گئے ، اسکول میں ایک ڈرامے کا دھماکہ خیز ٹائٹل سونگ گا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا تو لوگ جنون کی حد تک انکے فین ہو گئے۔ فیصل دس سالہ عدم عباس اور 12 سالہ نعمان حیدر  چار سال کی عمر سے ہی گائیکی کے شوق میں پروان چڑھ رہے ہیں ، لیکن جب اسکول میں گانا " میرے پاس تم ہو" گاکر اپنی آواز کا جادو جگایا تو آسمان کو چھو لیا ۔ [caption id="attachment_255914" align="alignnone" width="253"]فیصل آباد ‏ دو ننھے گائیک ‏ سپر اسٹار ‏ ‏92 نیوز میرے پاس تم ہو فیصل آباد کے دو ننھے گائیک راتوں رات سپر اسٹار بن گئے ‏[/caption] گانے کی سوشل میڈیا پر دھوم مچنے کے بعد لوگ ان بچوں کی آواز اور سروں کے دیوانے ہوچکے۔ بچوں کا کہنا ہے کہ  موسیقی کی دنیا کے درخشاں ستارے راحت فتح علی خان کے مداح ہیں ،مستقبل میں بھی گائیکی کی دنیا میں بڑا نام بننے کا عزم رکھتے ہیں۔ نصرت فتح علی خان جیسے موسیقی کے بےتاج بادشاہ کو جنم دینے والی اس شہر کی زرخیز مٹی  دہائیوں بعد بھی آواز کا جادو جگانے والے  ہیروں سے مالا مال ہے۔