Friday, May 17, 2024

فیصل آباد کے بینائی سے محروم ہنر مند افراد عزم و ہمت کی مثال بن گئے

فیصل آباد کے  بینائی سے محروم ہنر مند افراد عزم و ہمت کی مثال بن گئے
December 3, 2020

بند آنکھوں سے امور کی انجام دہی ہر کسی کے بس کی بات نہیں ، لیکن قوت بصارت سے محروم افراد کی کاریگری اور مہارت دوسروں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے ، خوش اسلوبی سے کرسیاں بننا، کمپیوٹر چلانا انہیں عام آدمی سے بھی زیادہ معتبر کر دیتا ہے، اپنے عالمی دن سے بے خبر یہ افراد اپنے قوت بازو پر زندگی کا پہیہ رواں دواں رکھے ہوئے ہیں۔

فیصل آباد کے یہ اسپیشل افراد گھر والوں نہ معاشرے پر بوجھ ہیں ، بلکہ کمپیوٹر چلانا سیکھ کر روزگار حاصل کئے ہوئے ہیں، عملی زندگی میں نام پیدا کرنے کا جذبہ بڑھا تو مردوں کے ساتھ خواتین بھی بلند حوصلوں سے میدان میں اترنے کو تیار ہیں ۔

مخیر حضرات کے تعاون سے چلنے والے ادارے کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے۔ مظبوط قوت ارادی کے حامل یہ نابینا افراد آنکھوں جیسی نعمت سے محروم سہی لیکن اپنی معذوری کو مجبوری نہ بنا کر دیدہ وروں کیلئے مثال ہیں۔