Thursday, May 9, 2024

فیصل آباد کے بیشتر تھانوں میں انسپکٹرز ، سب انسپکٹرز کے ماتحت کام کرنے پر مجبور

فیصل آباد کے بیشتر تھانوں میں انسپکٹرز ، سب انسپکٹرز کے ماتحت کام کرنے پر مجبور
September 9, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آبادکے بیشتر تھانوں میں انسپکٹرز کو سب انسپکٹرز کے ماتحت تعینات کر دیا گیا ، جس سے افسران میں نوک جھونک اور تلخ کلامی معمول بن گئی جب کہ تفتیش سمیت محکمانہ امور  ٹھپ ہو کر رہ گئے ۔ سفارشی کلچر کے  تحت رینک میں اپنے سے جونئیر افسران کی ماتحتی میں شعبہ انویسٹی گیشن کے انسپکٹرز دلبرداشتہ ہو گئے، تفتیش کے ساتھ ساتھ نوک جھوک اور محکمانہ امور کی انجام دہی بھی متاثر ہونے لگی۔ پولیس لائن میں 50 انسپکٹرز موجود ہیں  لیکن تھانہ منصور آباد، بلوچنی، کھرڑیانوالہ، سمیت دیگر تھانوں میں انسپکٹرز انویسٹی گیشن کو سب انسپکٹرز کو ماتحت کر دیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشن علی رضا کے مطابق انویسٹی گیشن کا شعبہ الگ ہے ، متعلقہ انسپکٹرز بغیر کسی دباؤ کے کام کریں ۔ دوسری جانب نظام درست کرنے کے بجائے کوتوالی، سمن آباد سمیت شہر کے اہم 10 تھانوں میں آپریشن ونگ کے سب انسپکٹرز کو ہی انچارج انویسٹی گیشن کا اضافی چارج دیکر نوازا جا رہا ہے۔