Thursday, April 25, 2024

فیصل آباد کے بعد کراچی میں بھی شیر ایکدوسرے پر دھاڑنے لگے

فیصل آباد کے بعد کراچی میں بھی شیر ایکدوسرے پر دھاڑنے لگے
October 17, 2015
کراچی(92نیوز)فیصل آباد کے بعد کراچی میں بھی شیر ایک دوسرے پر دھاڑنے لگے، بلدیاتی انتخابات سے متعلق مسلم لیگ ن کا اجلاس بدنظمی کا شکار ہوگیا ،مشتعل کارکن قیادت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے  ن لیگ ہاؤس میں  بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پارٹی اجلاس جاری تھا ، ٹکٹوں کی تقسیم کےمعاملے پر  لیگی کارکن ایک دوسرے کے سامنے آگئے اور مشتعل ہوکر اپنی ہی  قیادت کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے۔ واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر’’ ن‘‘ لیگ اندرونی انتشار کا شکارہے اور فیصل آباد میں  بھی  پارٹی کو دھڑے بندی کا  سامنا ہے ۔