Friday, April 19, 2024

فیصل آباد کے 2 بڑے سرکاری اسپتال نرسری وارڈ کی سہولت سے محروم

فیصل آباد کے 2 بڑے سرکاری اسپتال نرسری وارڈ کی سہولت سے محروم
November 21, 2017

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں حکومت پنجاب نے کروڑوں روپے کی لاگت سے بڑے بڑے اسپتال تو کھڑے کر دیئے مگر کئی سال گزر جانے کے بعد یہ علاج گاہیں عوام کو مکمل سہولیات فراہم کرنے میں نا کام ہیں۔
جنرل اسپتال غلام محمد آباد اور سمن آباد میں کئی سال گزرنے کے باوجود زچگی کیسز کے بعد نومولود بچوں کو رکھنے کے لیے نرسری نہ بنائی جا سکی۔
ضلعی انتظامیہ بھی پرانی ڈگر پر چلتے ہوئے حالات میں بہتری کے لیے پر امید ہے۔
سمن آباد میں جنرل اسپتال کو بنے 5 جبکہ غلام محمد آباد کے جنرل اسپتال کو فعال ہوئے 4 سال گزر گئے۔
اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ عملہ ٹریننگ پر ہے۔ نرسری وارڈ میں کام جلد شروع ہو جائے گا۔
پیچیدہ زچگی کیسز کو انتظامیہ کی جانب سے دوسرے اسپتالوں میں بھجوایا جانا معمول بن چکا ہے جبکہ عوام حکومت سے اس مسئلے کے فوری حل کا مطالبہ کر رہے ہیں۔