Tuesday, May 7, 2024

فیصل آباد ، کیمسٹ ایسوسی ایشن کی ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف ہڑتال تیسرے روز میں داخل

فیصل آباد ، کیمسٹ ایسوسی ایشن کی ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف ہڑتال تیسرے روز میں داخل
April 28, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد اور ملحقہ شہروں میں کیمسٹ ایسوسی ایشن کی ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہو گئی ہے۔ شٹر ڈاون ہڑتال کے باعث مریض ادویات کے حصول کےلیے مارے مارے پھر رہے ہیں شہر بھر میں تمام میڈٰیکل اسٹورز، چین فارمیسز اور فارما سیوٹیکل کمپنیز کو لگے تالے شہریوں کا منہ چڑا رہے ہیں۔ میڈیکل اسٹورز مالکان نے کہا کہ مطالبات پورے نہ ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی۔ ادھر جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ اور سرگودھا میں بھی کیمسٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ادویات کےلیے مارے مارے پھرتے مریضوں کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، مگر میڈیکل اسٹورز مالکان اور حکومت دونوں کو ہی اسکی کوئی پرواہ نہیں۔