Friday, April 26, 2024

فیصل آباد کی گرین بیلٹس پرقبضہ مافیا کا راج

فیصل آباد کی گرین بیلٹس پرقبضہ مافیا کا راج
September 1, 2020

فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد کی گرین بیلٹس پرقبضہ مافیا کا راج ، کہیں دکانیں کہیں ہوٹل تو کہیں پارکنگ سٹینڈز بن گئے ہیں۔

منصورآباد کی سر سبزو شاداب گرین بیلٹ پر قبضہ مافیا نے ایسے قدم جمائے کہ کئی دہائیوں سے سبزی پھل کے ٹھیلے باقاعدہ دکانوں کا روپ دھار چکے ہیں ،مدینہ ٹاؤن کی گرین بیلٹس بھی کہیں پارکنگ اسٹینڈ بن چکے تو کہیں ہوٹلز ، یہاں تک کہ سرکاری رمضان بازار بھی تجاوزات کی لسٹ میں شامل ہے۔

شہرکی 70 فیصد گرین بیلٹس پنجاب ہاوسنگ سوسائٹی جبکہ 131 ایکڑ گرین بیلٹس پی ایچ اے کے ذمہ ہے  ، عدالت عظمی کے احکامات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے گرین بیلٹس پر عارضی اور مستقل تجازات ختم کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

جڑانوالہ والا روڈ اور غلام محمد آباد کی گرین بیلٹس کو قبضہ مافیا سے واگزار کرالیا گیا ہے ، جبکہ ڈٰی گراونڈ ، نڑوالا روڈ ، ستیانہ روڈ ، ڈھڈی والا سمیت شہر کی سینکڑوں بیلٹس اپنا حسن بحال ہونے کی منتظر ہیں  ۔ شہر بھر کی گرین بیلٹس کو قبضہ مافیا کے چنگل سے آزاد کرانا یقینا آنتظامیہ کے لیے بڑا امتحان ہے ۔