Saturday, April 20, 2024

بھارت میں دوران علاج جاں بحق ہونیوالی زینب کی میت پاکستان منتقل

بھارت میں دوران علاج جاں بحق ہونیوالی زینب کی میت پاکستان منتقل
July 3, 2018
لاہور ( 92 نیوز) بھارت میں دوران علاج جاں بحق ہونے والی ننھی زینب کی میت پاکستان منتقل کر دی گئی   ۔ میت واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان لائی گئی، ،زینب کے والد مجاہد  کی پاکستانی سفارت خانے سے مدد کی اپیل پر 92 نیوز نے معاملہ اٹھایا تھا۔ ننھی زینب فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد کی رہائشی تھی ، زینب کو دل کے عارضہ کے باعث علاج کیلئے بھارت لے جایا گیا تھا۔ زینب دوران علاج جاں بحق ہو گئی تھی جس کے بعد اس کی میت پاکستان منتقل نہ کی جا رہی تھی ، زینب کے والد نے  کی لاش واپس لانے کیلئے اپیل  کی تھی ، 92 نیوز نے زینب کے والد کی اپیل حکام بالا تک پہنچائی تھی ۔