Thursday, May 9, 2024

فیصل آباد کی مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں

فیصل آباد کی مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں
August 19, 2020

فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد میں مارکیٹوں  کے تالے کیا کھلے ،خواتین کو خریداری کرنے کی کھلی چھٹی مل گئی ، شاپنگ کا جنون سر پر ایسا  سوار ہوا کہ کورونا ایس او پیز کی بھی دھجیاں بکھیر کے رکھ دیں، مارکیٹ میں خریداری کیسے چل رہی ہے۔

فیصل آباد اہم کاروباری مرکز گھنٹہ گھر اور اس کے اطراف میں موجود 8 بازار ، جس بازار میں بھی جائیں کورونا وبا سے بے خبر اور عاری عوام کا جم غفیر خریداری کرنے میں مگن ہے ، حکومتی اعلان کے بعد کاروباری سرگرمیاں تو بحال ہوگئیں مگر سماجی فاصلے سمیت ایس او پیز پر عمل درآمد صفر رہ گیا۔

ایسی لاپرواہی کی آخر کیا وجہ؟ عوام سے کورونا کا خوف کیوں چلا گیا؟ 92 نیوز نے جب وجہ پوچھی تو جواب کچھ یوں ملے۔

کورونا کیسز میں بہتری بھلے خوش آئند سہی لیکن اسکے جڑ سے خاتمے تک عوام کا حکومت سے تعاون یقینی بنانا اشد ضروری ہے۔

بازاروں میں رش کا یہ عالم،، توبہ توبہ خواتین کی شاپنگ کورونا اور گرمی دونوں پر بھاری پڑ رہی ہے۔