Thursday, April 18, 2024

فیصل آباد میں تاریخی تحفظ ختم نبوت کانفرنس، ملک بھر سے لوگوں کی شرکت

فیصل آباد میں تاریخی تحفظ ختم نبوت کانفرنس، ملک بھر سے لوگوں کی شرکت
December 10, 2017

فیصل آباد ( 92 نیوز ) فیصل آباد میں تاریخی تحفظ ختم نبوتؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں ملک بھر سے عاشقان رسولؐ قافلوں کی صورت میں دھوبی گھاٹ گراونڈ پہنچے۔ پیر حمید الدین سیالوی سمیت اہم مذہبی رہنماؤں نے خطاب کیا ۔
فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراونڈ میں ایک اور تاریخ رقم ہوگئی ۔ تحفظ ختم نبوتؐ کانفرنس میں لاکھوں عاشقان رسولؐ نے شرکت کرکے حکومتی ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا ۔
پیر آف سیال شریف بڑے جلوس کے ہمراہ پنڈال پہنچے تو کارکنان نے ان کا والہانہ استقبال کیا ۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر حمید الدین سیالوی کا کہنا تھا کہ یہ اجتماع سیاسی نہیں صرف تحفظ ختم نبوتؐ کے لیے ہے ۔
چیئرمین سنی اتحاد کونسل حامد رضا کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جانیں بھی قربان کرنا پڑیں تو کر دیں گے ۔
عشق رسولؐ سے سرشار تحفظ ختم نبوتؐ کانفرنس میں شریک لاکھوں کارکنان کے فلک شگاف نعروں سے پنڈال گونجتا رہا ۔
کانفرنس کے اعلامیہ میں حکومت کو متنبہ کیا گیاکہ اگر رانا ثنا اللہ کا استعفیٰ نہ آیا تو اگلا پڑاؤلاہور میں ہوگا ۔