Friday, May 3, 2024

فیصل آباد کی سرکاری جامعات میں لڑکیوں کے ذریعے منشیات فروخت کرنے والے گروہ سرگرم

فیصل آباد کی سرکاری جامعات میں لڑکیوں کے ذریعے منشیات فروخت کرنے والے گروہ سرگرم
March 28, 2019

 فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں پولیس کی زیر سرپرستی سرکاری یونیورسٹیوں میں خطرناک ترین آئس نشہ فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ منشیات فروشی کا یہ دھندا بااثر لڑکیوں کے ذریعے کروایا جاتا ہے۔

جی سی یونیورسٹی، زرعی یونیورسٹی اور این ایف سی یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کو نشہ کی لت میں مبتلا کرکے ان کے مستقبل کو تاریک بنایا جائے لگا۔

 اسپیشل برانچ رپورٹ کے مطابق منشیات کا مرکزی ڈیلر وقاص جٹ ہے جو روبینہ، اقراء اور صائمہ کے ذریعے یونیورسٹیز میں طلباء و طالبات تک آئس نشہ پہنچاتا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنے کے بجائے منصورآباد پولیس ان کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔

 جامعات میں نشہ کی کھلے عام فروخت نے پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے جبکہ طلباء کے والدین بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

 رپورٹ میں اینٹی نارکوٹکس کو منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔