Thursday, September 19, 2024

فیصل آباد ، کپڑے کی مارکیٹ میں آتشزدگی کے واقعے پر مارکیٹ دوسرے روز بھی بند

فیصل آباد ، کپڑے کی مارکیٹ میں آتشزدگی کے واقعے پر مارکیٹ دوسرے روز بھی بند
February 17, 2018

فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد کے فیکڑی ایریا میں کپڑے کی مارکیٹ میں آتشزدگی کے واقعے پر مارکیٹ دوسرے روز بھی مکمل بند ہے ۔
تاجروں کی جانب سے دوسرے روز بھی احتجاج کیا گیا جبکہ مارکیٹ میں فیسکو کے خلاف بنیرز اور احتجاجی کیمپ بھی لگا دیا گیا ۔
ادھر وزیر مملکت عابد شیر علی نے بھی مارکیٹ کا دورہ کیا اور تاجروں کے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں آتشزدگی سے دو افراد جاں بحق ہونے کا واقعہ افسوناک ہے ، انکوئری کمیٹی میں دوکانداروں کو شامل کریں گے جس کی وجہ غفلت ہوئی اس کے خلاف کارروائی ہو گی ۔
دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک ٹیم نے بھی مارکیٹ کا دورہ کر کے تاجروں کے نقصان کا تخمینہ بھی لگایا گیا جبکہ دوکانداروں نے فیسکو اہکاروں کے خلاف مقدمہ درج ہونے تک مارکیٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔