Monday, September 16, 2024

فیصل آباد ، کنوینس الاؤنس ختم کرنے پر محکمہ صحت کے ملازمین سڑکوں پر نکل آئے

فیصل آباد ، کنوینس الاؤنس ختم کرنے پر محکمہ صحت کے ملازمین سڑکوں پر نکل آئے
April 2, 2018

فیصل آباد ( 92 نیوز ) فیصل میں محکمہ صحت کے ملازمین اپنے مطالبات لئے سڑکوں پر نکل آئے ، مظاہرین نے کنوینس الاؤنس ختم کئے جانے کے خلاف ضلع کونسل چوک کو بلاک کر دیا۔

ویکسی نیٹرز نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھےاور ان کا کہنا تھا کہ محکمے کی جانب سے کنوینس الاؤنس کی مد میں تنخواہ سے کٹوتی کی جا رہی ہے۔

ملازمین کا کہنا تھا فی کس تنخواہ سے چار ہزار کٹوتی کی جا رہی ہے، اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو 16 اپریل کو لاہور مال روڈ پر دھرنا دیں گے۔