Thursday, May 9, 2024

فیصل آباد، کاٹن فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، مزدورجھلس کر جاں بحق

فیصل آباد، کاٹن فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، مزدورجھلس کر جاں بحق
January 25, 2020
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں کاٹن فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، ایک مزدورجھلس کرجاں بحق ہوگیا۔ تمام کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا فیصل آباد میں کاٹن فیکٹری میں اچانک آگ بھڑکنے سے سویا ہوا 35 سالہ مزدور شاہد بری طرح جھلس کر دم توڑگیا۔ آگ لگنے کے باعث فیکٹری میں موجود تمام کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا، عمارت بھی منہدم ہوگئی، فائربریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔