Thursday, April 18, 2024

فیصل آباد: کارپٹ بنانےکیلئے منفرد ہینڈ میڈ مشین تیارکرلی گئی

فیصل آباد: کارپٹ بنانےکیلئے منفرد ہینڈ میڈ مشین تیارکرلی گئی
January 19, 2017
فیصل آباد(92نیوز)صنعتی شہر فیصل آباد میں کپڑا اپنی خاص پہچان رکھتا ہے، ایسے میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں پروفیسرز نے کامیاب تجربہ کرتے ہوئے کارپٹ بنانے کیلئے منفرد ہینڈ میڈ مشین تیار کر لی، مہینوں کا کام دنوں میں وہ بھی کم سے کم اجرت میں اب ہوا کرے گا ۔ تفصیلات کےمطابق مہینوں کا کام ہفتوں اور ہفتوں کا کام دنوں میں ہوتا سنا تو ہوگا اسے سچ کر دکھایا بھی کیا گیا ، کارپٹ مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن اور نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے باہمی تعاون سے ایجاد کی گئی کارپٹ تیار کرنے والی مشین نے اس کے استعمال سے اب 48 گھنٹوں میں کلین تیار کر لیا جائے گا ۔ قالین بافی کی صنعت میں تہلکہ مچانے والی مشین کی قیمت بھی انتہائی معقول ہے، اس میں مزدوروں کی ضرورت نہ ہی وقت کی اسکی خاص بات کہ یہ کوئی الیکٹرک مشین نہیں بلکہ بجلی کے بغیر ہاتھ سے ہی چلتی ہے۔ زیادہ وقت اور کم اجرت والے قالین سازوں کے لئے یہ مشین کسی نعمت سے کم نہیں۔