Thursday, May 9, 2024

فیصل آباد کا ٹی بی اسپتال فنڈز اور جدید لیبارٹری سے محروم

فیصل آباد کا ٹی بی اسپتال فنڈز اور جدید لیبارٹری سے محروم
November 26, 2020

ٹی بی اسپتال کیلئے سرکار کے پاس فنڈز ہی میسر نہیں جس پر مخیر حضرات کی مدد سے اسے 200 کے بجائے 80 بیڈز تک محدود رکھا گیا ، لیبارٹری بھی جدید آلات سے محروم ہے مگر بوجھ اس قدر کہ روزانہ 200 سے 300 مریض یہاں کا رخ کرتے ہیں۔

صنعتی شہر کی آلودگی، بڑا کنبہ اور چھوٹے گھروں میں بڑی فیملیز جیسی وجوہات مرض میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔

63 سال سے علاج و معالجہ کی سہولت لیے صنعتی شہر کا قدیم ترین اسپتال آج بھی ٹی بی کے مریضوں کیلئے امیدوں کا مرکز ہے۔