Sunday, May 5, 2024

فیصل آباد کا ٹریفک سگنلز کا نظام تباہ ، حادثات معمول بن گئے

فیصل آباد کا ٹریفک سگنلز کا نظام تباہ ، حادثات معمول بن گئے
June 27, 2020

فیصل آباد ( 92 نیوز) پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد  کا سب سے بڑا عوامی مسئلہ شہر کے سارے ٹریفک سنگلز کے نظام کا ناکارہ ہونا ہے جس سے ٹریفک نظام درہم برہم ہو گیا ،   شہر کے چھبیس میں سے 18 اشارے خراب جبکہ نو اہم  مقامات پر سگلنز ہی نصب نہیں۔

شہر فیصل آباد  کے ٹریفک سگنلز کی بتیاں گل ہو گئیں ، کہیں اشارے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تو کہیں سولر پلیٹس ہی چوری ہو گئیں جس سے  ٹریفک بے ہنگم ہو گئی۔

کوتوالی چوک عید گاہ چوک ، جناح کالونی،امام بارگاہ چوک ، سرگودھا روڈ،، ملت ٹاؤن کے اشارے خراب ہونے سے ٹریفک مسائل گھمبیر ہو گئے جبکہ کسی بھی اشارے پر ٹائمر سرے سے ہی نصب نہیں۔

کہیں ٹریفک وارڈنز غائب  ہیں تو کہیں  ہر گاڑی کا اپنا روٹ اپنا اصول ، تو کہیں ہاتھ کے اشارے سے ٹریفک چلنے پر مجبور ہے ۔

گلفشان کالونی ،شاداب موڑ ، اقبال اسٹیڈیم، اکبرآباد موڑ، ڈی ٹائپ کالونی موڑ سمیت شہر کے نو اہم مقامات پرنئے ٹریفک سگنلز بھی نصب نہی ہو پا رہے۔

سی ٹی او آصف سردار کے مطابق کمشنر فیصل آباد کو مراسلہ جاری کر رکھا ہے فنڈز کی کمی آڑے آ رہی ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ سرکار ایک نظر تباہ حال ٹریفک سگنلز پر بھی تاکہ لال پیلی ہری بتیاں روشن ہوں اور ٹریفک درست سمت میں چلے ۔