Wednesday, May 8, 2024

فیصل آباد کا جنرل بس اسٹینڈ کچرا کنڈی کا منظر پیش کرنے لگا

فیصل آباد کا جنرل بس اسٹینڈ کچرا کنڈی کا منظر پیش کرنے لگا
January 30, 2020
فیصل آباد( 92 نیوز) پاکستان بھر میں سفری سہولیات کےلئے ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنیوالا جنرل بس اسٹینڈ گندگی اور غلاظت  کا منظر پیش کرنےلگا،  اسٹینڈز پر موجود تین سو سے زائد دکانوں کا ٹیکس کدھر لگایا جاتا ہے شہری سوال اٹھانے لگے۔ بارش کے باعث کیچڑ تو معمولی بات  ہے  لیکن اگر یہ کیچڑ کئی ہفتے جان نہ چھوڑے تو زندگی عذاب بن جاتی ہے، یہی حالت کچھ فیصل آباد  جنرل بس سٹینڈ کی دکھائی دے رہی ہے۔ دکاندار، ٹرانسپورٹ عملہ اور مسافر سبھی اس مشکل سے دوچار ہیں ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ فیصل آباد دورے پر جنرل بس اسٹینڈ پہنچے تو 92 نیوز مشکلات سے دوچار مسافروں کی آواز بن گیا، جنہوں نے موقع پر ہی ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو مسئلے کے حل کیلئے  اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی۔ دورے کے دوران سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی جانب سے شیلٹر ہوم اور دیگر شعبوں میں بہترین انتظامات کو سراہا گیا جبکہ بس اسٹینڈ میں وہیکل ایگزامینیشن سنٹر بنانے کا اعلان بھی کیا۔